مکی آرتھر نے سست کھلاڑیوں کو بری خبر سنا دی
جدید تقاضوں کے پیش نظر جو کھلاڑی فٹ نہیں ہوگا ،اسے موقع نہیں دے سکتے :ہیڈ کوچ
جمعرات 12 جولائی 2018 22:06
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فٹنس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے کیونکہ اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے اس معاملے پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے جو کھلاڑیوں کیلئے بھی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو یو ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کا فوکس بھی بہتر ہوتا ہے اور وہ فیلڈ پر زیادہ دیر تک اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو یویو ٹیسٹ سے کافی مدد ملتی ہے اور وہ اچھی فٹنس کی بدولت اپنی اننگز کو ستر ،اسی یا سو رنز میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی فٹنس سے بالرز کو بھی طویل سپیل کرانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یو یو ٹیسٹ میں 17.1سکوربینچ مارک رکھا گیا تھا جسے اب 17.4 کر دیا گیا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فٹنس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اس لئے جو کھلاڑی سٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترے گا، وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ مکی آرتھر کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی معلوم ہے کہ فٹنس لیول کم از کم کتنا ہونا چاہئے اور کوئی بھی کھلاڑی ہو ،اگر مطلوبہ فٹنس نہیں ہو گی تو ا سے منتخب نہیں کر سکتے اور یہ دھمکی نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ سو فیصد فٹ کھلاڑیوں کو فیلڈ پر اتارا جائے تاکہ جدید کرکٹ میں مقابلہ کر سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.