ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘نقدی ‘موبائل فون اور تین مو یشی لے گئے

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ساہیوال۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل ‘نقدی ‘موبائل فون اور تین مو یشی لے گئے۔ تفصیل کے مطا بق پہلی واردات نواحی گائوں 90/6-Rمیں ہوئی جہاں محمدکاشف اپنی موٹرسائیکل پرمائی والی مسجد سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیااورموٹرسائیکل ‘ نقدی‘وموبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات گلستان کالونی میں جہاں محمدعباس اپنے عزیز سلمان حیدر کے ہمراہ بازار سے واپس موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر تین موبائل فون اورقومی شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 93/9-Lمیں ہوئی جہاں غلام مجتبیٰ وغیرہ چھ ملزمان رات کے وقت علی گوہر کے احاطہ مویشیاں کی دیوار پھلانگ کر احاطہ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر علی گوہر کو یرغمال بنالیااورتین گائیں اوربھینسیں مالیتی پانچ لاکھ روپے لیکر فرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :