ویٹر سے نا معلوم شخص گن پوائنٹ پر نقدی اور کھانا چھین کر فرار

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

بوریوالا۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء)ہوم ڈلیوری دینے والے ویٹر سے نا معلوم شخص گن پوائنٹ پر نقدی اور کھانا چھین کر فرار ہو گئے، واقعات کے مطابق چک نمبر 445ای بی کا رہائشی شبیر احمد لنگڑیال جو کہ سی بلاک میں فاسٹ فوڈ پر بطور ڈلیوری بوائے کام کرتا ہے، گزشتہ روزموبائل فون سے کال کر کے ایک شخص نے اپنا آرڈر بک کروایا ،ڈلیوری مین مذکورہ جگہ بسم اللہ ٹائون نزد چونگی نمبر 5پر کھانے کا آرڈردینے کے لیے پہنچا تو مذکورہ شخص اسے ایک گلی میں لے گیا اور وہاں پر پسٹل نکال کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر 8500روپے نقد ی اور کھانا چھین کر فرار ہو گیا، پو لیس مصروف تفتیش ہے۔