کورنگی میں لگنے والے بچت بازاروںمیں غیر معیاری اشیا اور اجناس کی پرائس پرکوئی کنٹرول نہیں ہے‘ ڈپٹی کمشنر کورنگی

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی قرالعین میمن نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں لگنے والے غیر قانونی بچت بازار کے خلاف اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II غلام عباس میمن کہ علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، بیورو آف سپلائی نے شرکت کی۔ اجلاس میں میو نسپل کمشنر کورنگی شاہد علی خان اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کہا کہ کورنگی میں 80فیصد غریب خاندان آباد ہے ۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں جو بچت بازار لگ رہے ہیں وہاں غیر معیاری اشیا ،اور اجناس پر پرائز کا کنٹرول نہیں ہے ۔گرین بیلٹ پر لگنے والے بچت بازاروں کے خلاف سخت اقدام کا احکام جاری کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے NOC کے بغیر بچت بازار لگانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بچت بازار آرگنائزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ NTNسرٹیفیکیٹ ہولڈر ہو اور ٹیکس پابندی سے ادا کر تا ہو ۔

متعلقہ عنوان :