ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، ارجنٹائن نے باہمی اتفاق سے مینجر جارج سمپائولی کا معاہدہ ختم کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 17:40

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، ارجنٹائن نے باہمی اتفاق سے مینجر جارج ..
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ارجنٹائن نے روس میں منعقدہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر باہمی اتفاق سے مینجر جارج سمپائولی کا معاہدہ ختم کر دیا۔ 2014ء کی رنر اپ ارجنٹائنی ٹیم کو ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں 4-3 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

58 سالہ سمپائولی نے گزشتہ سال مئی میں بطور مینجر ارجنٹائن ٹیم کا چارج سنبھالا تھا اور انہی کے دور میں ارجنٹائن نے میگا ایونٹ تک رسائی کا اعزاز پایا تھا۔

ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے سمپائولی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باہمی اتفاق سے یہ فیصلہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹرینر جارج ڈیسیو اور وڈیو اینالسٹ متھیاس مانا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، نئے مینجر کی تقرری میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے اور موزوں شخص کو ہی یہ ذمہ داری دیں گے جس میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہو۔

متعلقہ عنوان :