حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 16 جولائی 2018 18:58

حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
․بلاوایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

24سالہ حسن علی نے زمبابوے کے خلاف دوسر ے ون ڈے میں 8.2اوورز میں32رنز کے عوض3شکار کیے، حسن علی اب تک 32ون ڈے میچز میں 20.68کی اوسط سی66شکار کرچکے ہیں جو ون ڈ ے کرکٹ کی47سالہ تاریخ میں 32ون ڈے کے بعد کسی بھی بالر کی جانب سے حاصل کردہ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں،ا س سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سابق کیوی فاسٹ بالر مچل میکلینگھن اور شین بانڈ کے پاس تھا جنہوں نے اپنے پہلے 32ون ڈے میچز میں64،64وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :