سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ : ڈسٹرکٹ وہاڑی نے لودھراں کو 242رنز سے ہرادیا

پیر 16 جولائی 2018 23:32

سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ : ڈسٹرکٹ وہاڑی نے لودھراں کو 242رنز ..
بوریوالہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی نے ڈسٹرکٹ لودھراں کو 242رنز سے ہرادیا ،وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے کھیل کے آخری روز 9کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر 348رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور ڈسٹرکٹ لودھراں کی ٹیم کو جیت کے لیے 329رنز کا ٹارگٹ دیا جس پر ڈسٹرکٹ لودھراں کی ٹیم 107رنز پر آئوٹ ہو گئی اس طرح ڈسٹرکٹ وہاڑی نے میچ میں 242رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

وہاڑی کی طرف سے بائولر علی عثمان نے 6جبکہ نوید نے 2انجم اور وقاص نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ اس میچ کے ایمپائر جمیل کامران ،رانا دلشاد احمد جبکہ آفیشل سکورر عتیق الرحمان تھے ۔

متعلقہ عنوان :