خیبر پِختونخوا کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں 13 ارب 75 کروڑ روپے تقسیم

منگل 17 جولائی 2018 12:37

خیبر پِختونخوا کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) خیبر پِختونخوا کے قبائلی علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں 13 ارب 75 کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔ تعمیر نو، بحالی کے ادارے کے پروگرام منیجر شکیل انجم نے منگل کو اے پی پی کو بتایاکہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات کے متاثرہ علاقہ جات کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک 42 ہزار 567گھروں کے معاوضہ کی مد مین وفاقی حکومت کی جانب سے 13 ارب 75 کروڑ روپے اب تک تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 28 ہزار 927 مکانات مکمل طورپر تباہ ہوئے تھے جن کے مالکان کو 4لاکھ فی گھر کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے جبکہ 13 ہزار 640 مکانات کو جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے ان گھروں کے مالکان کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ شکیل انجم نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کے اضلاع میں گھروں کے سروے کا عمل جاری ہے۔