اسپینش کلب بارسلونا کا 2017-18 سیزن میں ریکارڈ 809 ملین پائونڈ آمدن کا دعویٰ

بدھ 18 جولائی 2018 16:15

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) نامور اسپینش کلب بارسلونا نے 2017-18 سیزن کے دوران ریکارڈ 809ملین پائونڈ 914ملین یوروآمدن حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

کلب کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق کلب کیلئے 2017-18 سیزن شاندار رہا ہے جس میں اسے ریکارڈ 809ملین پائونڈ (914 ملین یوروآمدن حاصل ہوئی ہے جس میں آپریٹنگ منافع 32ملین اور نیٹ منافع 13ملین یورو تھا، حالیہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہم 2021 تک ایک بلین یوروز آمدن کا ہدف حاصل کر لیں گے، اس سیزن کے دوران بارسلونا نے نیمار کیلئے پیرس سینٹ جرمین سے ریکارڈ 200.6 ملین پائونڈ ٹرانسفر فیس بھی وصول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :