بھارتی فاسٹ بائولر بھنشور کمار کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

بدھ 18 جولائی 2018 16:59

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی فاسٹ بائولر بھنشور کمار کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی، کمار انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھنشور کمار نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران لوئر کمر میں درد کی شکایت کی تھی، ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیابی کے بارے معلوم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :