گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 19 جولائی 2018 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعہ کو گنگال فٹ بال گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔