راولپنڈی کینٹ میں فلٹریشن پلانٹس کے معیار کی جانچ پڑتا ل شروع

جمعرات 19 جولائی 2018 18:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) راولپنڈی کینٹ میں فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے مکینوں کو صفائی پانی کی فراہمی کیلئے تمام فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس سے پانی حاصل کر کے اس کا معیار چیک کرنے کے لیے پانی لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا یا گیا ہے ۔

کینٹ بورڈ کے ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ فلٹریشن پلانٹس سے حاصل شدہ پانی کے نمونوں کی رپورٹ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ فلٹریشن پلانٹ فوری بند کر کے پلانٹ کی مینٹی نینس اور پانی کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :