ورلڈ کپ 2018 کے دوران ٹوئٹر پر برازیل کا راج رہا
ہمیں لائیو میچز کے دوران سب سے زیادہ ٹوئٹ اور لوگوں کے درمیان گفتگو دیکھنے کو ملی ،ٹوئٹر انتظامیہ
جمعرات 19 جولائی 2018 22:37
(جاری ہے)
ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں لائیو میچز کے دوران سب سے زیادہ ٹوئٹ اور لوگوں کے درمیان گفتگو دیکھنے کو ملی جبکہ سب سے زیادہ ٹوئٹ فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے دوران کی گئیں۔
برازیل اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں بھی بے انتہا ٹوئٹ کی گئیں اور یہ میچ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ اس فہرست میں تیسرا میچ برازیل اور میکسکو کے درمیان کھیلا گیا پری کوارٹر فائنل میچ رہا جس میں برازیل نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔بیلجیئم کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے سبب برازیل کی ٹیم ٹرافی تو نہ جیت سکی لیکن یہ ٹیم ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مباحثوں کا حصہ رہی۔ٹوئٹر پر جن ٹیموں کا سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا ان میں برازیلین ٹیم سرفہرست رہی جبکہ دوسرے نمبر پر فرانس،، تیسرے پر ارجنٹائن، چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پر پرتگال کی ٹیم رہی۔ورلڈ کپ میں جس کھلاڑی کا سب سے زیادہ تذکرہ کیا گیا وہ بھی برازیل کے ہی نیمار جونیئر ہیں جنہیں ان کے انجری کے بعد ڈراموں کی وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فہرست میں دوسرے نمبر پر لیونل میسی، تیسرے پر کرسٹیانو رونالڈو، چوتھے پر برازیل کے کوٹنہو اور پانچویں پر فرانس کے کائلیان ایمباپے رہے۔صرف یہی نہیں بلکہ عالمی کپ میں سے زیادہ ٹوئٹس میں بھی برازیل بازی لے گیا اور سب سے زیادہ ٹوئٹس اسی ملک کے عوام نے کیں جس کے بعد فہرست میں جاپان، انگلینڈ، امریکا اور فرانس شامل ہیں ،عالمی کپ میں جس موقع یا جس لمحے پر سب سے زیادہ ٹوئٹس کی گئیں وہ ورلڈ کپ فائنل میں کائلیان ایمباپے کی جانب سے کیا گیا گول ہے جس کی بدولت فرانس نے میچ میں 1-4 کی برتری حاصل کی تھی اور اس موقع پر عالمی کپ کے دوران فی منٹ سب سے زیادہ ٹوئٹس کی گئیں ،اس فہرست میں دوسرا نمبر فلپ کوٹنہو کی جانب سے کوسٹاریکا کے خلاف انجری ٹائم میں کیے گئے گول کا ہے ،تیسرے نمبر جرمنی کی جنوبی کوریا کے ہاتھوں 0-2 سے اپ سیٹ شکست کا ہے۔انسٹاگرام نے بھی اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق صرف عالمی کپ کے دوران پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو 58لاکھ نئے لوگوں نے فالو کیا جس سے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 135ملین ہو گئی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.