گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) کھیلا جائیگا

فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء)گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو گنگال فٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، راوی کلب کی ٹیم پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے ،ْفائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں، ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔