چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں، زرعی ماہرین

جمعہ 20 جولائی 2018 16:56

ٍِفیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :