ایس ای سی پی کے موثر اقدامات سے کمپنیز ایکٹ مجریہ 1974ء کے تعمیل کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 22:15

ایس ای سی پی کے موثر اقدامات سے کمپنیز ایکٹ مجریہ 1974ء کے تعمیل کی شرح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مؤثر اقدامات کے نتیجہ میں کمپنیز ایکٹ (قانونی مشیروں کا تقرر) مجریہ 1974ء کے تعمیل (کمپلائنس) کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ یہ قانون 1974ء میں بنا لیکن اس کا نفاذ کچھ مسائل کا شکار تھا۔ 2017ء میں اس قانون میں ترمیم کرکے ایس ای سی پی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس قانون کے تحت 75 لاکھ روپے سے زائد ادا شدہ سرمایہ رکھنے والی کمپنیوں کیلئے قانونی مشیر رکھنا لازمی ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین نے اس قانون کے نفاذ میں خصوصی دلچسپی لی اور تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں کسی نرمی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، اس مقصد کیلئے ایس ای سی پی نے مختلف اداروں کے سا تھ مل کر آگہی پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی اور تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ان اقدامات کے نتیجہ میں تعمیل کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 2017ء میں یہ شرح 63 فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :