کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب پروگرام کے تحت زراعت ہائوس لاہور میں "جیتو کسان پروگرام " کا انعقاد
جمعہ 20 جولائی 2018 23:50
(جاری ہے)
رائے مدثر عباس،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب اور ٹیلی نار کمپنی کے اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پراحسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ )نے کہا کہ اس فون میں کسان ٹی وی ایپلکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ویڈیوز بھیجی جارہی ہیں تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں ۔ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلکشنز موجود ہیں جن کے ذریعے کاشتکار ایک " ڈیجٹیل ایکو سسٹم" کے تحت زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی،موسمیاتی تبدیلیوں ،حکومتی سبسڈی ،منڈیوں کے بھائو،زرعی ماہرین سے رابطہ،کراپ کیلنڈر اور زرعی کسان ٹی وی سمیت بہت ساری معلومات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکے گا۔اسپشل سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے قائم کردہ "سہولت سنٹرز "سے سمارٹ فونز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سہولت بوتھ پر کاشتکاروںکو ان سمارٹ فون کے استعمال بارے بھی تربیت فراہم بھی کی جا رہی ہے۔مزید براں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اب اس سمارٹ فون کی ایپلکشنز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے کاشتکار کو ہر ماہ انعام کے علاوہ سال کے آخر میں ایک گرینڈ پرائز بھی دیا جائے گا۔اس ضمن میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سمارٹ فون کی ایپلکشنز کا استعمال کریںاور اس انعامی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.