جرمنی میںبس پر چاقوحملے کا مرکزی ملزم گرفتار،حکام نے تفتیش شروع کر دی

ملزم ایرانی نژادجرمن شہری،حملے میں چھ افرادچاقو کے وار سے زخمی ہوئے،چیف پراسیکیوٹر

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) شمالی جرمن شہر لیوبک کے قریب ایک بس میں مسافروں پر چاقو کے ذریعے حملہ آور ہونے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق لیوبک کی چیف پراسیکیوٹر اٴْولا ہِنگسٹ نے بتایا کہ چلتی بس میں حملہ آور نے اچانک چاقو نکال کر مسافروں پر وار شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ہونے والے کی عمر 34 برس اور وہ ایرانی نڑاد جرمن شہری ہے۔ شمالی جرمن ریاست شلیسوِگ ہولشٹائن کے وزیرداخلہ ہانس ڑوآخم گروٹے کے مطابق اس واقعے میں چھ افراد چاقو کے وار سے زخمی ہوئے، جب کہ دیگر تین کو دیگر چوٹیں آئیں۔ اس حملہ آور نے بس ڈرائیور کو بھی مکے مارے تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ مقامی چیف پراسیکیوٹر ہِنگسٹ کے مطابق اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔