سعودی عرب اور خلیج میں27 جولائی کو 83 برسوں بعد طویل ترین چاند گرہن دیکھا جائے گا

اتوار 22 جولائی 2018 13:10

ریاض۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سعودی عرب میں 27جولائی 83 برسوں بعد طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان عرب یونین فاراسٹرانومی سپیس سائنسزکے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے الزعاق نے بتایا کہ 27 جولائی بروزجمعہ کوہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا اور یہ نصف کرہ ارض پر مختلف سطح پر دیکھا جا سکے گا۔ سعودی عرب اور خلیج میں یہ چاند گرہن مکمل طور پر دیکھا دیکھا جائے گا جو رات 9بجکر24منٹ سے شروع ہو کر رات ایک بجکر19 تک جاری رہے گا۔