مظاہرے میں شریک شخص کو زدوکوب کرنے والا فرانسیسی صدر کا ذاتی محافظ برطرف

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

ْ پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے اپنے اٴْس ذاتی محافظ کی برطرفی کا فیصلہ کیا ہے جس کو ایک وڈیو ریکارڈنگ میں یکم مئی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص کو زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔استغاثہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ فرانسیسی پولیس نے مذکورہ شخص سے اس واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔فرانسیسی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ماکروں کے دفتر نے احتجاج میں شریک ایک شخص کو مارنے پر مذکورہ ذاتی محافظ کو مختصر مدت کے لیے کام سے روک دیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

متعلقہ عنوان :