چیمپئنز فٹبال کپ، بائرن میونخ نے پی ایس جی کو 3-1گولز سے شکست دیدی

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے پی ایس جی کو ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پی ایس جی اور بائرن میونخ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، پی ایس جی نے 31 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 60 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد بائرن میونخ نے وقفے وقفے سے مزید دو بار گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ پی ایس جی کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

متعلقہ عنوان :