ہسپانوی سائیکلسٹ اومر فریل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ جیت لیا

اتوار 22 جولائی 2018 19:00

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) ہسپانوی سائیکلسٹ اومر فریل نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ جیت لیا، برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس کی مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ 181,5 کلومیٹر پر محیط تھا، ہسپانوی سائیکلسٹ اومر فریل نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹوں، 41 منٹس اور 57 اسیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، فرانس کے جولین ایلا فلپ دوسرے اور بیلجیئم کے جسپر سٹووین تیسرے نمبر پر رہے، گیرینٹ تھامس نے مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ جما رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :