چاڈ، مشتبہ بوکوحرم جہادیوں کے حملے میں 18افراد ہلاک

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

انڈیجمینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مشتبہ بوکوحرم جہادیوں کی جانب سے لیک چاڈ خطے میں ایک حملے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات چاڈ کے فوجی ذرائع نے اتوار کے روز کہی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوکوحرم عناصر نے جنوبی ڈبووا گاؤں میں حملہ کیا جو کہ نائجر کے ساتھ چاڈ کی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے،یہ حملہ رات 9بجے کے قریب کیا گیا۔

حملہ آوروں نی18افراد کے گلے کاٹ دئیے،دو دیگر کو زخمی اور 10خواتین کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

بوکوحرم کی اسلام پسند مزاحمت نے خطے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے،اس نی2009ء میں نائجیر میں ہتھیار اٹھائے تھے،جس کے نتیجے میں کم از کم20000افراد ہلاک اور 20لاکھ سے رائد دیگر بے گھر ہوچکے ہیں اور انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔ چاڈ ،کیمرون اور نائیجرسب نے نائیجر کی جانب سے بوکوحرم کو کچلنے کیلئے فوجی کوششوں میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

چاڈ میں گروپ کی جانب سے حملوں میں حالیہ اضافہ دیکھا گیا ہے،مئی میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے،ان میں چار سرکاری حکام اور ایک فوجی اہلکار شامل تھا،یہ افراد بوکوحرم کی جانب سے چاڈین فوجی چیک پوائنٹ اور لیک چاڈ میں ایک جزیرے پر حملے میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :