لائیسنس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں ،اپنی ڈیوٹی،ایمانداری اور جانفشانی سے کریں،ہر شہری قابل احترام ہے،آئی ٹی پی ایک رول ماڈل ہے اسکے وقار کو مزید بڑھانا ہے،لائسینس کے حصول خصوصاًایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی لائسینس کے شفاف عمل کو برقرار رکھا جائے اور محکمانہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے کسی قسم کی سفارش قبول نہ کی جائے ،شکایت ملنے پرسخت محکمانہ کاروائی کرونگا، کیونکہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے ،ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا دورے کے دوران انھوں نے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کوآئی ٹی پی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں انھوں نے کہا کہ لائسینس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے،بزرگ شہریوں اور خواتین کاخصوصی خیال رکھا جائے اور لائسینس کے حصول کے شفاف عمل کو برقرار رکھا جائے آئی ٹی پی ایک رول ماڈل ہے اس کے وقار کو مزید بڑھانا ہے جس کے لئے ہمیں اپنی ڈیوٹی کوایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرنا ہوگا،لائسینس کے حصول خصوصاًایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی لائسینس کے شفاف عمل کو برقرار رکھا جائے اور محکمانہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے کسی قسم کی سفارش قبول نہ کی جائے ،شکایت ملنے پرسخت محکمانہ کاروائی کرونگا کیونکہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے انھوں نے لائسینسگ برانچ میں تعینات افسران و جوانوں کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ اپنے کام کو بہتر سے بہتر طریقے سے انجام دیں تاکہ آئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے آپ اپنے محکمے کو بہتر بنائیں گے ا س سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :