ہر سال کی طرح ہیپاٹائٹس کا عالمی دن 28 جولائی کو منایا جائے گا

پیر 23 جولائی 2018 17:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہر سال کی طرح 28 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد تیزی سے بڑھتے ہوئے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اے میں 14لاکھ، ہیپاٹائٹس بی میں 2 ارب اور ہیپاٹائٹس سی میں 15 کروڑ سے زائد لوگ مبتلاء ہیں اور اس مرض سے سالانہ دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

جن کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 1کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔اس مرض کے پھیلاؤ میں سب سے بڑا خطرہ ایسے مریض ہیں جو اپنے مرض سے آگاہ نہیں ہوتے اور وہ اسے دیگر افراد میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ آلودہ پانی اور ناقص خوراک ہیپا ٹائٹس اے اور ای کے پھیلنے کی بڑی وجہ ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس بی سی اور ڈی استعمال شدہ سرنجز خون کی منتقلی اور دیگر وجوہات سے پیدا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :