ایشین کلب والی بال چمپئن شپ 30جولائی سے 6اگست تک برما میں منعقد ہوگی

پیر 23 جولائی 2018 18:43

ایشین کلب والی بال چمپئن شپ 30جولائی سے 6اگست تک برما میں منعقد ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) ایشین کلب والی بال چمپئن شپ 30جولائی سے 6اگست تک برما میں منعقد ہوگی ۔ٹیم کے کوچ مظہر حسین ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ادریس ،شیراز ،دلاور خان ،مبشر رضا ،وسیم خان ،منیر احمد ،محمد آصف ،کاشف ،ناصر دلبر ،فہد رضا اور امل خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کپتان محب رسول اور کوچ مظہر حسین کے مطابق قومی والی بال ٹیم ایشین چمپئن شپ کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہے اور انشاء اللہ بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کے لئے تمام کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں ،ٹیم جیت کے جذبہ سے سر شار ہیں اور چمپئن شپ میں اپنی 100فیصد پرفارمنس دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :