مشرفی مرتضیٰ نے ون ڈے میچز میں ہیتھ سٹریک، مچل جونسن اور کائل ملز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

پیر 23 جولائی 2018 18:51

مشرفی مرتضیٰ نے ون ڈے میچز میں ہیتھ سٹریک، مچل جونسن اور کائل ملز کی ..
جمیکا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیتھ سٹریک، مچل جونسن اور کائل ملز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، مشرفی نے کالی آندھی کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، زمبابوین بائولر ہیتھ سٹریک اور مچل جونسن نے 239، 239 اور نیوزی لینڈ کے کائل ملز نے 240 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مشرفی کی وکٹوں کی تعداد 242 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :