ْملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں کی 31 رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی

پیر 23 جولائی 2018 19:02

ْملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں کی 31 رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین ..
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) ملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں کی 31 رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی،ٹیم میں پاکستان کے چار کوہ پیما شامل ہیں،،پاکستان کی نمائندگی محمد علی سدپارہ، امتیاز سدپارہ، فدا علی اور علی موسیٰ نے کی کوہ پیمائوں کی 31رکنی ٹیم نے گلگت بلتستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرلی ، کے ٹو سرکرنے والی ٹیم میں چار پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے کوہ پیما شامل ہیں، ٹیم میں ا?ئرلینڈ،سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل ہیں، گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611 میٹر بلند ہے،چاروں پاکستانی کوہ پیمائوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :