ابو ظہبی میں رہائشی کرایوں میں کمی واقع ہو گئی
کرایوں میں کمی کا بنیادی سبب بڑی تعداد میں نئے رہائشی یونٹس کی تعمیرہے
محمد عرفان ہفتہ 28 جولائی 2018 14:29
(جاری ہے)
ریئل اسٹیٹ کے ایک ماہر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں رہائشی عمارات کی تعمیر کے باعث ابو ظہبی کی رہائشی مارکیٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جائیدادوں کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ اس وقت سرمایہ کار اس طوفان کے تھمنے کے انتظار میں ہیں اور انہوں نے اپنے رہائشی یونٹس کی فروخت کا فیصلہ کم ریٹ مِلنے کے باعث فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کرایوں میں سب سے زیادہ کمی کے حوالے سے سادیات آئی لینڈ سر فہرست رہا جہاں کرایوں میں چھ فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ الغدیر اور ریم آئی لینڈ میں کرایوں میں تین سے چار فیصد کمی نوٹ کی گئی۔ ال رہا بیچ اور ال ریف میں کرایوں میں صرف ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ خلیفہ سٹی واحد علاقہ اے جہاں پر رہائشی کرایوں میں استحکام رہا ہے۔ الرہا بیچ کے علاقے میں ایک بیڈ روم کا اپارٹمنٹ سالانہ ستانوے ہزار درہم پر دستیاب ہے۔ اس لحاظ سے کرائے خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔اُوپر سے ابو ظہبی میونسپلٹی کی جانب سے اپارٹمنٹس پر پانچ فیصد جبکہ وِلاز پر 7.5 فیصد پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پراپرٹی مالکان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کرایوں میں کمی اور جائیدادوں کی قیمتیں گرنے کے باوجود ابو ظہبی گورنمنٹ نے تعمیرات کے شعبے میں اگلے تین سال کے دوران پچاس ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.