تیونسی جج نے بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو رہا کر دیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:11

تیونیسیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) جرمنی سے ڈی پورٹ ہونے والے القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو ایک تیونسی عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رہا ہونے والے شخص کی شناخت سیمع اے سے کی جاتی ہے اور اسے رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔

(جاری ہے)

تیونسی حکام نے اسے وصول کرتے ہی پندرہ ایام کے لیے مقید کر دیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی عمل مکمل ہوتے ہی سمیع اے کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق بن لادن کا مبینہ باڈی گارڈ تیونس کی حدود سے باہر نہیں جا سکے گا۔ اٴْدھر جرمن شہر گیلزن کرشن کی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اٴْسے فورا? واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔ 07-18/--82