ضلع جھنگ کے تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر
پیر 30 جولائی 2018 21:43
(جاری ہے)
فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ جنگلات ہر سال دو بار شجر کاری مہم کا آغاز کرتا ہے اس حوالہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی طرف سے مختلف اقسام کے 4 لاکھ 70ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے خصو صی ڈئزائین تیار کر کے پودے لگائے جائیںاور ساتھ ساتھ انکی حفا ظت اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ انکی اچھے طریقے سے آبیاری ہو سکے۔انہوںنے تمام سر کا ری محکموں کے افسران سے کہا کہ شجر کا ری کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس بنائیں اور اس نیک کام کو دیا نتداری ، محنت اور لگن سے انجام دیں۔سٹرکوں ، چوکوں اور دیگر خالی جگہوں سمیت سکولوں ،دیگر اداروںاور این جی اوز کے عہدیدران کو بھی شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے جبکہ پرائیویٹ فیکٹریوں اور ملوں سے بھی رابطہ کر کے وہاں بھی درختوں کے پودے لگا کر شجر کا ری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بھی شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودا لگایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.