ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ مصر نے جیت لی

منگل 31 جولائی 2018 16:12

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) مصر نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ جیت لی، فاتح ٹیم نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2-0 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے سنگل مقابلے میں مصر کے مارون طارق نے انگلینڈ کے نیکولاس کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں مصر کے عمر نے انگلش کھلاڑی سیموئل ٹوڈ کو ہرا کر ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلا کر ٹائٹل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :