سینٹ پیٹرزبرگ، 275ٹن سے زائد ریل پٹڑی چرانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جمعرات 2 اگست 2018 21:53

سینٹ پیٹرزبرگ، 275ٹن سے زائد ریل پٹڑی چرانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے 275ٹن سے زائد ریل پٹڑی چرانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف پیچکس کی آہنی سلاخ اور پلاس سے لیس 38سالہ بے روزگار شخص،جسے موقع پر ہی پکڑا گیا ہے،نے اس دھات کے ٹکڑے چرائے ہیں،جو ریل کی پٹڑیوں کو آپس میں مربوط کرتی ہیں،یہ بات پولیس نے ایک بیان میں بتائی۔ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس نے کتنے عرصے میں یہ دھات چوری کئے ہیں،لیکن یہ کہا ہے کہ مجموعی مقدار275ٹن سے زائد ہے۔ چور کو 5برس قید کی سزا کا سامنا ہی

متعلقہ عنوان :