راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،12ملزمان گرفتار

جمعرات 2 اگست 2018 23:40

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،12ملزمان گرفتار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں ۔پولیس ترجما ن کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جن میں تھانہ وارث خان پولیس نے بابر سی180گرام چرس،سرفراز سے 220گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے فیضان سی300گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے عمیر سی08لیٹر کھلی شراب ،تھانہ گوجرخان پولیس نے بابر سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے عثمان سے 01عدد پستول 30 بور معہ 05روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عابد سے ایک عدد پستول 30 بور معہ 05 روند،امجد سے ایک عدد پستول 30 بور معہ 03روند،تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے 01عدد پستول 30 بور معہ 02روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے حمزہ سے 01عدد پستول 30 بور معہ 04روند،تھانہ مری پولیس نے غضنفر سے 01عدد رائفل12بور معہ 03روندجبکہ تھانہ مری پولیس نے صغیر سے غیر قانونی 02عدد گیس سلنڈر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔