تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی05ملزمان کو گرفتارکر لیا،پولیس

جمعرات 2 اگست 2018 23:41

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی05ملزمان ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی05ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور دیگر اشیاء بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص محلہ مکراں پر بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ ٹیکسلا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کی05ملزما ن اللہ دتہ،جنید،وصیب،اسد اور عمر فاروق کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 41700/-روپے اورموبائل فون برآمدکرکے ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :