جہانگیر ترین کی شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کی دعوت

پارٹی سے مشاورت کے بعد چند روز میں فیصلہ کریں گے،سربراہ جمہوری وطن پارٹی

جمعرات 2 اگست 2018 23:52

جہانگیر ترین کی شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کی دعوت دی ہے شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد چند روز میں فیصلہ کریں گے جمعرات کو جہانگیر ترین اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین کی جانب سے شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کے لئے دعوت دی گئی زین بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد چند روز میںفیصلہ کریں گے ذرائع کے مطابق متوقع ہے کہ جمہوری وطن پارٹی تحریک انصاف کی حمایت کرے گی ۔

(جاری ہے)

جمہوری وطن پارٹی کی وفاق اور صوبے میں ایک ایک نشست ہے۔