پاکستان ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی ٹورنامنٹ میں (آج) پول میچ کھیلے گی

جمعہ 3 اگست 2018 10:10

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں (آج) ہفتہ کو سنگا پور میں پول میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لائوس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لائوس کے ساتھ رکھا گیا ہے، چار اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی جبکہ پانچ اگست کو پوزیشن کے میچز کھیلے جائینگے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ایشیئن گیمز سمیت دیگر ٹورنامنٹس کی تیاریوں کیلئے مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا۔