پاکستانی کلب واپڈا کی ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن، واپڈا نے ویتنام کلب کو 3-2 سیٹس سے شکست دی

پیر 6 اگست 2018 20:51

پاکستانی کلب واپڈا کی ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن، ..
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) پاکستانی کلب واپڈا نے ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، واپڈا نے تیسری پوزیشن کے میچ میں ویتنام کلب کو 3-2 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

میانمار میں منعقدہ ایونٹ میں پیر کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کلب واپڈا اور ویتنام کلب سانیسٹ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم واپڈا نے اعصاب کی جنگ میں ویتنام کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ویتنام کلب نے پہلے سیٹ میں پاکستان واپڈا کو 25-19 سے ہرا کر برتری حاصل کی، پاکستان واپڈا نے دوسرا سیٹ 25-21 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے سیٹ میں ویتنام کلب نے واپڈا کو 25-16 سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن پاکستان واپڈا نے چوتھا سیٹ 25-20 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان واپڈا نے حریف کلب کو 18-16 سے ہرا کر 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :