سینیٹر میاں رضا ربانی نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی

پیر 6 اگست 2018 21:33

سینیٹر میاں رضا ربانی نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے خلاف سینیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) سینیٹر میاں رضا ربانی نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹر میاں رضا ربانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت پی آئی اے میں ٹریڈ یونین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :