اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرلیا

منگل 7 اگست 2018 13:19

اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں عدالت نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) سابق وزیر خزاانہ اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراستغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد کی جانب سے اکائونٹس اورچیک کی تفصیلات پیش کی گئی اوربیان قلمبندکرایاگیا۔

وکیل قاضی مصباح نے گواہ سے سوال کیا کہ دی گئی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کیا آپ نے خود تیار کیں جس پر استغاثہ کے گواہ فیصل شہزادنے موقف اپنا یا کہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات خود تیارنہیں کیں۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :