5ء زلزلہ فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کو کمیشن مقرر کردیا، چھ ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

منگل 7 اگست 2018 23:04

5ء زلزلہ فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کو کمیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے 2005ء کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے بارے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کو کمیشن مقرر کردیا ہے اورہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے چھ ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس نے ایرا حکام سے کہا کہ ایرا نے اربوںروپے بالاکوٹ میں خرچ کر دیئے ہیں میں نے بالاکوٹ کادورہ کیا لیکن وہاں کے حالات دیکھ کر مجھے شرم آئی ہے وہاں ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے سواکچھ نہیں ۔

فنڈز پتہ نہیں کہاں خرچ ہوئے ہیں ، بعدازاں عدالت نے سیشن جج مانسہرہ کی سربراہی میں کمیشن مقرر کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیشن جج بالاکوٹ میں زلزلہ کے بعد ترقیاتی فنڈز اور اخراجات کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں انکوائری کر کے رپورٹ دے گا عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ادارے انکوائری کمیشن کیساتھ تعاون کریں۔