کاشتکا روں کوپا لک کی فصل سے بیج تیا رکر نے کیلئے اقد ا ما ت کی ہدایت

جمعہ 10 اگست 2018 18:16

سلانوالی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء)ز ر عی ما ہرین نے پا لک کے کاشتکا روں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ پا لک کی فصل سے بیج تیا رکر نے کیلئے ضروری اقد ا ما ت کریں ،فصل کی بر دا شت ا س وقت کریں جب دا نے ابھی سبز ر نگت کے ہوں، بیج کو زیادہ پکنے سے قبل برداشت کریں تاکہ دانوں کی کوالٹی خراب نہ ہو، فصل کو کاٹنے کے بعد سائے میں اچھی طرح خشک کریں اور ڈنڈوں سے کو ٹ کر یا ٹر یکڑ سے بیج کو ا لگ کر لیں، بیج کو ا چھی طرح صاف کر کے بور یوں میں بھر لیں اور فصل کیلئے محفوظ کر لیں، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند بیج ہی ا چھی پیداوار کا ضا من ہے ۔