وفاقی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 10 اگست 2018 22:10

وفاقی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) وفاقی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 75بوتلیں شراب، گن پوائنٹ پر چھینے گئے موبائل فون اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ مکان نمبر 1757گلی نمبر 25سیکٹر I-10/2 میں نقاش نامی شخص شراب فروشی کر رہا ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے۔

سب انسپکٹر طارق رئوف معہ سکندر علی، غلام مصطفیٰ، ذوالفقار علی، شیر خان و دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے بعد حصول وارنٹ خانہ تلاشی چھاپہ مار کر ایک ملزم نقاش جان ولد رمیش جان کو گرفتار کر لیا، دوران تلاشی مکان سے 74بو تلیں شراب بھی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران سی آئی اے کے اے ایس آئی حیدر علی شاہ معہ ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان محمد علی سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی ، ساجد علی سکنہ سرائے خر بو زہ اسلام آ باد ، اور محمد جو اد سکنہ پنڈ پر اچہ 26نمبر چونگی اسلام آ باد شامل ہیں ، ملزمان سے چھینا گیا جو ملزمان نے مدعی مقدمہ کامران سکنہ سنگجانی اسلام آباد سے گن پو ائنٹ پر چھین لیا تھا ، اے ایس آئی شکیل احمد نے چوری کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم شکیل کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، مو با ئل فون ما لیتی 20ہزار روپے کا اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 02پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر محمد ادریس نے ملزم لا ل بہادر سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے اے ایس آئی محمد اعظم نے ملزم عبد الر حیم سے 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ئو ن پو لیس کے اے ایس آئی مو من خان نے ملزم محمد اخلاق سے رائفل8mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی سہیل نے ملزم وقار سے ایک بو تل شراب اور غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد سلیمان کو گرفتار کر لیا، تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے سب انسپکٹر غلا م رسول نے ملزم شمریز علی سے مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیا، تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی آ صف نے دو ملزمان محمد سہیل اور افضل شاہ کوپا بند ی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پرگرفتار کر لیا۔

تھانہ گولڑہ پولیس کے اے ایس آئی نور الٰہی نے غیر محفوظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کرنے پر ملزم مقیم شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔