کوئٹہ،بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کاعلاقائی سپورٹس کمیٹیوں کے درمیان اختلافات ختم کروانے کا اعلان

6 اگست2018 کو علاقائی سپورٹس کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھی جو کہ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے نمائندہ کمیٹی ہے،بیان

ہفتہ 11 اگست 2018 20:28

کوئٹہ،بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کاعلاقائی سپورٹس کمیٹیوں کے درمیان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے اپنے جاری کر دہ بیان کہا ہے کہ علاقائی سپورٹس کمیٹیوں کے درمیان جو اختلافات کئی عرصے سے پائی جا رہی تھی بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن نے ان کے اختلافات ختم کرا کر 6 اگست2018 کو علاقائی سپورٹس کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھی جو کہ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے نمائندہ کمیٹی ہے جس میں سرپرست اعلیٰ اصغر با چا خان، ڈپٹی سرپرست اعلیٰ عبدالولی بادیزئی، چیئرمین سید بشیر احمد، ڈپٹی چیئرمین خوج محمد کاکڑ،صدر حضرت پہلوان، سینئر نائب صدر اکرام خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری ابراہیم کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دولت خان کاکڑ شامل ہیں آئندہ تمام رجسٹرار اور غیر رجسٹرڈ ٹیمیں بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کی تشکیل کر دہ کمیٹی سے رابطہ قائم کریں اس کمیٹی کے بغیر جو بھی ٹیم کسی بھی غیر آئینی کمیٹی کے پروگراموں میں حصہ لے گا اس کے خلاف یکطرفہ کا رروائی کی جائے گی جس میں تمام ذمہ داری متعلقہ کلب اور کھلاڑیوں پر عائد ہو گی اور ساتھ ہی تمام میچ آفیشلز کو بھی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ نمائندہ کمیٹی کے پروگراموں کے علاوہ یا نمائندہ کمیٹی کے اجازت کے بغیر کسی بھی پروگرام کا حصہ نہ بنے ساتھ میں متعلقہ تین ڈسٹرکٹ کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ رجسٹرار کھلاڑی کو سختی سے منع کریں کہ نمائندہ کمیٹی کے پروگراموں کے علاوہ کسی بھی ٹورنامنٹس میں حصہ نہ لیں۔

متعلقہ عنوان :