ایف آئی اے کا کریک ڈائون ، 32انسانی اسمگلر گرفتار

ہفتہ 11 اگست 2018 23:24

ایف آئی اے کا کریک ڈائون ، 32انسانی اسمگلر گرفتار
گوجرانوالہ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ایف آئی اے نے کریک ڈائون کے دوران 32انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ، تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی ہدایت پر میرپور،سیالکوٹ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کریک ڈائون کے دوران32انسانی اسمگلروںوحید احمد،شاہد حسین،نسیم یوسف،نجم عباس،شہزاد خان،غلام عباس،جاوید اقبال، رانا ارشد، محمد صدیق،وقار محمد ریاض،شیزاد خان،رحمت اللہ،علی رضا،فرید،شبیر،شاہد،وحید احمد،نسیم یوسف،محمدبوٹا،تبسم عنایت،نثار احمد،محمد یعقوب، اور غلام عباس وغیرہ کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ہونیوالے ملزمان غیر قانونی طریقوں سے لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :