جان پیئرز اور کونٹی نین نے راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 13 اگست 2018 15:08

مونٹریال۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) جان پیئرز اور ہنری کونٹی نین نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مارک وینس اور جنوبی افریقہ کے کلاسن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹی نین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مارک وینس اور جنوبی افریقہ کے کلاسن کوکانٹے دار مقابلے کے بعد 6-2، 6-7(7-9)اور 10-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :