اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرکے 10کلوگرام حشیش برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 13 اگست 2018 17:50

اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرکے 10کلوگرام حشیش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرکے 10کلوگرام حشیش برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ایوب ریسٹورنٹ نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل یونیک 70کو روکا گیا اورتلاشی لینے پر اس میں سے 10کلوگرام حشیش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :