ْلیونڈوسکی کی شاندار ہیٹرک، بائرن میونخ جرمن سپر فٹ بال کپ ٹائٹل کے کامیاب دفاع میں سرخرو

پیر 13 اگست 2018 19:16

ْلیونڈوسکی کی شاندار ہیٹرک، بائرن میونخ جرمن سپر فٹ بال کپ ٹائٹل کے ..
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) لیونڈوسکی کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بائرن میونخ کلب نے جرمن سپر فٹ بال کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، میونخ نے فیصلہ کن معرکے میں فرینکفرٹ کلب کو 5-0 گولز کے واضح مارجن سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جرمن سپر فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب فرینکفرٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، لیونڈوسکی نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :