رافیل نڈال آرام کی غرض سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

پیر 13 اگست 2018 22:32

رافیل نڈال آرام کی غرض سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آرام کی غرض سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سنسناٹی ماسٹرز کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن اس سے زیادہ میرے لئے یو ایس اوپن اہم ہے، میں نے اپنی باڈی کو تھوڑا آرام دینے کیلئے سنسناٹی ماسٹرز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ رواں ماہ شیڈول سال کے آخری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں تازہ دم ہو کر بھرپور انداز سے شرکت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں حالیہ اپنی فارم اور کارکردگی سے مطمئن ہوں، یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔

متعلقہ عنوان :