پی آئی اے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائے ،ْسرفراز احمد

کھلاڑی پی آئی اے کا اثاثہ ہیں ،ْ اچھی کارکردگی پر انہیں اچھا انعام بھی ملے گا ،ْ گفتگو

پیر 13 اگست 2018 23:47

پی آئی اے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائے ،ْسرفراز احمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ پی آئی اے کو کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانی چاہیے ،ْ شعبہ اسپورٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے آغاز میں سرفراز احمد اور مشرف رسول نے پرچم کشائی کی ،ْ اپنے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں پی آئی اے کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے کہا کہ کھلاڑی پی آئی اے کا اثاثہ ہیں ،ْ اچھی کارکردگی پر انہیں اچھا انعام بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :